November 18, 2026

*عمران خان تیل کی بڑھتی قیمتیں نیچے کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے پر لے گئے تھے، احسن اقبال*

IMG-20260726-WA0062

*عمران خان تیل کی بڑھتی قیمتیں نیچے کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے پر لے گئے تھے، احسن اقبال*

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ 12 سال کے بعد پاکستان کو دوبارہ اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے 4 سالوں میں پاکستان کو دیوالیہ کردیا گیا تھا۔ پاکستان میں تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوئی اور پاکستان ڈیفالٹ سے بچا ۔ شہباز شریف کے بہترین فیصلوں کی وجہ سے دنیا میں ٹرن اراؤنڈ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو ہم بھی مجبور ہوتے ہیں۔ اس وقت تیل کی قیمتیں گوگل پر جاکر دیکھ سکتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے تیل کی قیمتیں اوپر جارہی تھی نیچے کر کے ملک دیوالیہ ہونے پر لے گئے تھے۔