*دریائے چناب اور راوی میں طغیانی، کئی دیہات زیر آب، ہزاروں ایکڑ پر فصلیں متاثر*
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
*دریائے چناب اور راوی میں طغیانی، کئی دیہات زیر آب، ہزاروں ایکڑ پر فصلیں متاثر*
لاہور: دریائے چناب اور دریائے راوی میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جہاں زمینی کٹاؤ، حفاظتی بند ٹوٹنے اور پانی آبادیوں میں داخل ہونے سے شہریوں اور کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
علی پورچٹھہ کے نواحی علاقے کوٹ بیلہ میں دریائے چناب کے سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، تیز زمینی کٹاؤ کے باعث درجنوں مکانات خطرے کی زد میں آ گئے ہیں، جبکہ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد ہونے اور کھڑی فصلوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے کاشتکاروں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔