*مسافر بس پر ہائی وولٹیج تار گر گئے، کنڈیکٹر جاں بحق، 6 افراد زخمی*
*مسافر بس پر ہائی وولٹیج تار گر گئے، کنڈیکٹر جاں بحق، 6 افراد زخمی*
شیخوپورہ: فیصل آباد روڈ پر ہیڈ روشن دین کے قریب بجلی کے ہائی وولٹیج تار ٹوٹ کر ایک مسافر بس پر آ گرے، جس کے نتیجے میں بس کا کنڈیکٹر جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق تار گرنے کے بعد بس میں سوار مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد نے جان بچانے کے لیے بس سے چھلانگیں لگا دیں۔
اسی دوران چند بہادر مسافروں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر لکڑی کی مدد سے بجلی کے تار کو بس سے الگ کیا، جس سے مزید قیمتی جانیں بچ گئیں۔