November 18, 2026

*حکومت روزانہ پیٹرولیم کی قیمتوں کے تعین کے نظام پر فوری نظر ثانی کرے، پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم کو خط*

IMG-20260726-WA0060

*حکومت روزانہ پیٹرولیم کی قیمتوں کے تعین کے نظام پر فوری نظر ثانی کرے، پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم کو خط*

پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ گزشتہ 5 روز میں پیٹرول کی قیمت میں 24 اور ڈیزل میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، مشکل حالات میں حکومت کا کام ریلیف فراہم کرنا ہوتا ہے نہ کہ تمام بوجھ عوام پر منتقل کرنا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم صاحب! معیشت کو سہارا چاہیے لیکن حکومت کے رویہ سے ایسا کچھ نظر نہیں آرہا، پیٹرولیم لیوی کو 18 فیصد جی ایس ٹی کے مساوی فی لیٹر مقرر کیا جائے۔

پاکستان بزنس فورم نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی سخت مخالفت کرتے ہیں،تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کے فی لیٹر مارجن میں کمی جائے۔