August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*باجوڑ میں تلی ڈیم کے قریب بم دھماکا، دو افراد جاں بحق*

IMG-20260726-WA0058
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*باجوڑ میں تلی ڈیم کے قریب بم دھماکا، دو افراد جاں بحق*

خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں تلی ڈیم کے قریب بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈی ایس پی جمال شاہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے دھماکے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق شہدا میں سے ایک کا جسد خاکی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے اور دوسرے کی تلاش تلی ڈیم کے پانی میں جاری ہے، ریسکیو اہلکار سرچ آپریشن میں مصروف ہیں اور ڈیم میں تلاش کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ شہید ہونے والوں میں سلیمان قاری فقیر سکنہ تلے اور غلام سبحان شامل ہیں۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0