سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا محمدشہزاد آصف خان کی زیر صدارت ڈویژنل رابطہ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈی پی او سرگودھا، ایس پی آر آئی بی، سیف سٹی، آر اوز سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، پنجاب ہائی وے پٹرول، رائٹ مینجمنٹ پولیس اور ایس پی یو کے افسران نے شرکت کی، جبکہ ڈی پی او خوشاب، میانوالی اور بھکر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
آر پی او نے تمام پولیس اداروں کے مابین بہترین ورکنگ ریلیشن شپ اور باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس کے دوران چہلم امام حسین علیہ السلام کے سیکیورٹی انتظامات، ممکنہ سیلاب کے دوران پولیس اورسیف سٹی کی خدمات، ٹریفک قوانین کے نفاذ اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کو برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر آر پی او محمدشہزاد آصف خان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال مثالی رہی، اسی تسلسل کو چہلم کے دوران بھی ہرصورت برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر پولیس اہلکاروں کوخصوصی تربیت دی جائے تاکہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹاجا سکے۔ آر پی او نے منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ انہوں نے پکار 15 کی کالز پر پولیس رسپانس ٹائم کو مزید بہتر بنانے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ بغیر گھاس بچھائے بھی چند ہفتوں میں ہزاروں ایکڑ زمین سبز کی جا سکتی ہے؟
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) صوبائی وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ضلع لیہ میں شعبۂ تعلیم
📢 ہوشیار! خبردار! سوشل میڈیا پر دین کے نام پر پھیلائی جانے والی من گھڑت تحاریر سے ہوشیار رہیں! آج کل سوشل میڈیا پر کچھ ایسے گمراہ کن اور من گھڑت پیغامات گردش کر رہے ہیں جو بظاہر تو دینی اور
عمرکوٹ رپورٹ: بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی* *مسلم ہینڈز پاکستان کی جانب سے سامارو میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد*
سامارو اور ضلع عمرکوٹ میں ساون کی پہلی بارش، موسم خوشگوار، کاشتکار خوش