November 18, 2026

*”نظام کو بدلو، پاکستان کو بچاؤ“*

IMG-20260719-WA0058(1)

*”نظام کو بدلو، پاکستان کو بچاؤ“* مجھے پاکستانی ھونے پر شرم آتی ھے ایک وہ پاکستان تھا جب دو یونٹ پر مشتمل تھا سب آپس میں بھائی بھائی کی طرح ایثار و قربانی کے عمل سے سرشار تھے ایک دورے کے دُکھیارے ہمدرد اور بہترین ساتھی، اس پاکستان میں نظام ریاست اور نظام حکومت قانون کی حکمرانی عدل و انصاف اور تھانوں میں عزت دار اور بدمعاشوں کیساتھ جدا جدا رویئے اختیار کئے جاتے تھے، شرفاء کیساتھ تہذیب و اخلاق اور بدمعاشوں کیساتھ ان جیسا سلوک، عدالتوں میں منصفین خوفِ خدا اور رسولِ خدا ﷺ کی محبت سے سرشار تھے دین اور شریعت پر گامزن اور عمل پیہم نظر آتے تھے پر سکون پر امن مکمل تحفظ کیساتھ معاشرہ تھا، کوئی نہ ہتھیار رکھتا تھا نہ استعمال کبھی چپکلش یا غلط فہمی ہو بھی جاتی تو افہام و تفہیم کیساتھ نمٹایا جاتا تھا، میں اسی زمانے کی پیدائش ہوں اس وقت سیاست ھو یا تجارت یا پھر خدمات کے شعبے ہر ایک عبادت سمجھ کر اپنے منصب سے دیانتداری ایمانداری خلوص نیک نیتی سچائی اور نیکی کی غرض سے اپنے اپنے فرائض سر انجام دیتے تھے، مسجد و مدرسہ کمزور خستہ سادہ مگر تعلیم بہت اعلیٰ خالصتاً قرآن و احادیث کے مطابق رکھی جاتی تھی نہ مسلک کا غلبہ نہ عصبیت کا دباؤ بس انسانیت ہی انسانیت کا راج تھا اس وقت میں فخر سے کہتا تھا میں پاکستانی ہوں میں مسلمان ہوں اب یہاں نہ پاکستانیت رہی نہ مسلمانیت اس ملک کو از خود جان بوجھ کر تباہ کیا جارھا ھے، پارلیمنٹ کو گندے انڈوں سے بھرتے چلے آرھے ہیں اب کوئی ایک بھی صحیح نہیں سب کے سب جھوٹے منافق دھوکہ باز اور وطن سے مخلص نظر نہیں آتے، ہاں یہ مخلص ہیں تو صرف اپنی ذات اپنے نفس اور اپنی خواہشات کے، جیلوں میں ھوں یا جیل سے باہر یہ سب ایک ہی چہرے ایک ہی عمل کے کئی نام کئی ساتھی ہیں ان سب میں نہ انسانیت ھے نہ اخلاق اور نہ ہی دین یہ بدترین نظام کے پرزہ ہیں اس نظام کو ہی بدل ڈالو تاکہ یہ ناکارہ بدبودار پرزے نیست و نابود ہوجائیں انکے سائے اور سہولت میں پلنے والے مافیاء از خود مرجائیں گے مجھے پاکستان بننے کیلئے نظام کو بدلو کیونکہ اس نظام کیلئے پاکستان کو نہیں بنایا تھا۔ اب ایک ہی مطالبہ ھے ”نظام کو بدلو، پاکستان کو بچاؤ“ ہر پاکستانی کی آواز ۔۔ جاوید صدیقی جرنلسٹ ڪراچی