November 18, 2026

​میلسی میں مہنگائی بے قابو، عوام کا سخت انتظامی اقدامات کا مطالبہ ​عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے

Screenshot_2026-07-24_095336.462

​میلسی میں مہنگائی بے قابو، عوام کا سخت انتظامی اقدامات کا مطالبہ ​عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ محدود آمدنی والے افراد کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے
​​بیو رو چیف و ہا ڑ ی
میلسی میں مہنگائی بے قابو، عوام نے سخت انتظامی
اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔ میلسی اور گرد ونواح میں آٹا، گھی، چینی، دالوں اور چاول سمیت بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔​عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ محدود آمدنی والے افراد کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سبسیڈائزڈ اشیاء مستحقین تک پہنچانے، ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی، روزانہ پرائس چیکنگ،
سرکاری نرخ ناموں کی نمایاں آویزاں اور گراں فروشوں کے خلاف جرمانوں، مقدمات اور دکانیں سیل کرنے جیسے اقدامات فوری کیے جائیں۔​شہریوں نے گراں فروشی کی شکایات کے لیے ہیلپ لائن اور واٹس ایپ نمبر قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔