11

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) چیئرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری کی عمرہ کی

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) چیئرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری کی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر تنظیم کی مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ اور صدر پنجاب زوہیب رمضان بھٹی نے ان سے ملاقات کی اور انہیں عمرہ کی ادائیگی پر دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ طاہر بٹ نے کہا کہ عمرہ کی سعادت اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زبیر احمد انصاری کی عبادات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں صحت، خوشحالی اور مزید دینی و ادبی خدمات کی توفیق دے۔
صدر پنجاب زوہیب رمضان بھٹی نے بھی زبیر احمد انصاری کو عمرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی قیادت میں ان کی ادبی، فکری اور تنظیمی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی رہنمائی میں تنظیم مزید ترقی کرے گی اور ملک و بیرونِ ملک ادب کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔
اس موقع پر زبیر احمد انصاری نے مبارکباد اور نیک خواہشات پر ثمینہ طاہر بٹ اور زوہیب رمضان بھٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید اخلاص اور جذبے کے ساتھ ادب، علم اور انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں تنظیمی امور اور مستقبل کے ادبی منصوبوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں