جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) سب انسپکٹر ملک عصمت اللہ انگرا کو پولیس ڈرائیونگ اسکول جوہرآباد کا انچارج مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
مبارکباد دینے والوں کا کہنا تھا کہ ملک عصمت اللہ انگرا ایک فرض شناس، دیانت دار، باصلاحیت اور تجربہ کار پولیس افسر ہیں، جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ہمیشہ محنت، لگن اور دیانت داری سے انجام دیں۔ ان کی بہترین انتظامی صلاحیتیں، خوش اخلاقی اور عوام دوست رویہ انہیں دیگر افسران سے ممتاز بناتا ہے۔
شہریوں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پولیس ڈرائیونگ اسکول جوہرآباد مزید ترقی کرے گا اور ڈرائیونگ کی معیاری تربیت، ٹریفک قوانین سے آگاہی اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک محفوظ اور ذمہ دار معاشرے کے قیام کے لیے تربیت یافتہ ڈرائیوروں کی تیاری ناگزیر ہے، اور انہیں یقین ہے کہ سب انسپکٹر ملک عصمت اللہ انگرا اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر، فعال اور عوام دوست بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ آخر میں مختلف حلقوں نے ان کی کامیابی، صحت اور مزید ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
*جامعہ کراچی: 212 طلبہ و طالبات کو ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم ایس، ایل ایل ایم اور ایم ڈی کی ڈگریاں تفویض*
اے آئی کی مدد سے فراڈ کا خطرناک نیا طریقہ سامنے آگیا*
پاکستان پیپلز پارٹی کی “مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں” ریلی، ہزاروں کارکنان کی شرکت نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)
تعلیم دشمنی کی آخری حد تحریر: محمد ذیشان بٹ
ہارون آباد (سٹی رپوٹ)میاں وحید ناصر آرائیں سوشل ورکر کے خلاف اندارج مقدمہ خارج کیا جائے سیکرٹری