*کیا آخری وقت۔۔۔۔یا ابتداء* *کیا پاکستان ایٹمی قوت نہیں، کیا پاکستان ایٹمی
*کیا آخری وقت۔۔۔۔یا ابتداء*
*کیا پاکستان ایٹمی قوت نہیں، کیا پاکستان ایٹمی صلاحیت کو پرامن مقاصد کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیم(انجئرنگ + صحت) توانائی(بجلی + زراعت) میں خودکفیل نہیں ہو سکتا، کیا پاکستان کی حکومت صرف عالمی اسٹیبلشمنٹ کی آلہء کار ہے، جو صرف دفاعی اداروں پر بوجھ بن چکی ہے جو عالمی مالیاتی بحرانوں (کی معاونت) سے معاشی دہشتگردی میں ملوث ( آئی پی پیز کے معاہدے، آئی ایم ایف کے جابرانہ معاہدے،وولڈبینک کے ڈیجیٹل معاہدے، قدرتی معدنیات کے عالمی معاہدے ) ہیں، کیونکہ جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں توانائی کے متبادل ذرائع سے استفادہ کیا گیا تھا، جیسے ” نیوکلیئر پاور پلانٹ ” جس سے سستی ترین بجلی بہت زیادہ لمبے عرصے کیلئے حاصل ہوگی اور صحت زراعت کے شعبے خودکفیل ہونگے، اور صاف میٹھے پانی کے وافر ذخائر پاکستان کو مزید استحکام بخشتے۔۔۔۔۔مگر حکمرانوں کی پالیسیاں صرف قرض کے حصول اور جابرانہ طریقوں سےٹیکسوں کے مختلف ہتھکنڈوں اور عوام کیلئےسبسڈیز کو ختم کرنے اداروں کو کرپشن زدہ کر کےکوڑیوں کے دام ہمنوا کمپنیوں دان کرنے تک محدود کیوں۔۔۔*
*کیا پاکستان عالمی قوانین کے طے شدہ ایجنڈے کے مطابق پرامن مقاصد کیلئے سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی اپنے ساتھ ساتھ علاقے کے دیگر خطوں تک نہیں پہنچا سکتا تھا، کیا سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کیساتھ ساتھ سول نیوکلیئر پروگرام کو کامیاب نہیں کروا سکتا تھا۔۔ جسکا اعلان اب امریکہ نے کیا ، چاہے اسکے مقاصد موجودہ جنگی اخراجات کیلئے ہوں (کیونکہ نیوکلیئر پلانٹ کونسا 1 دن میں بن جانا ہے۔۔ عالمی ریکارڈ کے مطابق 4 سے 5 سال میں مکمل ہوتا ہے)، کیونکہ بقول ” امریکی صدر ٹرمپ ” جنگ کیلئے روانہ (2 ملین یعنی 20 لاکھ ڈالرز روزانہ) اخراجات ہونگے، جو ظاہر ہے۔۔ ناجائز اسرائیل خود پورا نہیں کرسکتا کیونکہ ناجائز اسرائیل ہمیشہ سے (سول و دفاعی) امریکی امداد پر چلتا رہا تو اب چونکہ امریکہ(موجودہ انٹربینک ایکسچینج ریٹ (تقریباً 1 USD = 277.85 روپے۔۔ تو اس حساب سے 4،800 کروڑ ڈالرز) کا مقروض ہے اور اب تک کوئی جنگ نہیں جیتی۔۔۔۔*
*مشرق وسطی کے تمام بڑے عرب خطوں کے درمیان چھوٹا سا ناجائز اسرائیل ( مقدس جنگ ) کی حمایت کو عرب خطوں (19 فوجی اڈے) کی دولت سے واحد عالمی سپر پاور ” امریکہ ” بہت سے مسلم خطوں کو تباہ و برباد کرتے کرتے ایران تک پہنچ گیا ۔۔ دوسری جانب ناجائز اسرائیل (مقدس گریٹر اسرائیل کے حصول کیلئے) تمام عالمی قوانین کو روندتے اور تمام جنگ بندیوں کے معاہدے رد کرتے کرتے اور تمام انسانی اصولوں کو پامال کرتے کرتے ” فلسطین ” کیساتھ ساتھ ” شام ” لبنان ” اردن ” پر اب تک کے تاریخی جارحانہ جنگی عزائم کو پایہ تکمیل تک لے جا رہا ہے، جسکا باقی ” گریٹر اسرائیل ” حصہ سعودی عرب مصر کے حصول تک محدود نہیں*