نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے محکمہ روینیو
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے محکمہ روینیو شہید بینظیرآباد ڈویژن کے ترقی پانے والے 31 ملازمین میں پروموشن آرڈرز تقسیم کیےکمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقدہ تقریب کے دوران شہید بینظیرآباد ڈویژن کے محکمہ روینیو میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے ذریعے پروموشن حاصل کرنے والے 31 ملازمین میں ترقی کے آرڈرز تقسیم کیے۔ ترقی پانے والوں میں 11 جونیئر کلرکوں کو سینئر کلرک جبکہ 20 تپیداروں کو سپروائزنگ تپیدار کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔اس موقع پر کمشنر شہمیر خان بھٹو نے ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی ملازمین کی محنت، دیانت داری اور فرض شناسی کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروموشن کے ساتھ ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں، لہٰذا ملازمین کو چاہیے کہ وہ عوام کو بہتر اور شفاف خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ روینیو سرکاری انتظامی ڈھانچے کا ایک اہم حصہ ہے، جس کی کارکردگی کا براہِ راست تعلق عوامی سہولیات سے ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے ملازمین اپنے نئے عہدوں پر بھی فرض شناسی، ایمانداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے ادارے کی ساکھ کو مزید مضبوط بنائیں گے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید اور ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے بھی ترقی پانے والے ملازمین میں پروموشن آرڈرز تقسیم کیے۔