سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور امن و امان کی ابتر
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرنے کے لیے کھوسہ برادری سکھر کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں برادری کے معززین، عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں کھوسہ برادری کے معززین اور عمائدین نے خصوصی شرکت کی، جن میں شامل ہیں:ڈاکٹر علی نواز کھوسوآفتاب احمد کھوسوعبدالقیوم کھوسو عرفان علی کھوسومجاہد علی کھوسوعبدالحلیم کھوسوحاجی غلام رسول کھوسوامید علی کھوسو اسحاق کھوسو حاجی عبد الرزاق کھوسو سرفراز کھوسو حاجی ابراہیم کھوسو فرقان کھوسو اور دیگر معززین نے شرکت کی اجلاس کے دوران شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ سندھ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سے درج ذیل مطالبات کیے گئےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدام بدامنی اور ڈکیتی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔پولیس گشت میں اضافہ شہر کے حساس اور رہائشی علاقوں میں پولیس گشت کو مزید بہتر اور فعال بنایا جائے تاکہ شہریوں کے مال و جان کا تحفظ یقینی ہو سکے اجلاس کے اختتام پر عمائدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر شہر میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو برادری اپنے تحفظ اور حقوق کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔