google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
26

عمرکوٹ رپورٹ بیورو چیف: ڈاکٹر ایم لال واگھانی پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ سامارو اور

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

عمرکوٹ رپورٹ
بیورو چیف: ڈاکٹر ایم لال واگھانی
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ سامارو اور شہر سامارو کے زیرِ اہتمام “سندھو پر ڈاکہ نامنظور”، “جلال پور کینال نامنظور”، “سندھ کو خشک کرنا بند کرو” اور سندھ میں پانی کی شدید قلت کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی شاہ لطیف چوک سے شروع ہو کر نیشنل پریس کلب سامارو تک پہنچی۔ ریلی کی قیادت شکیل احمد قائم خانی، نال رائے میگھواڑ، داتر بخش سینہڑو، لال بخش خاصخیلی، عظیم خاصخیلی اور شمشاد قائم خانی نے کی۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے، اسے سیاسی دباؤ یا ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا انسانیت اور بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت پاکستان کو معاہدوں کے مطابق اس کے جائز حصے کا پانی بغیر کسی رکاوٹ کے فراہم کرے، کیونکہ پانی کی شدید کمی کے باعث زراعت، معیشت اور عوام کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
مقررین نے کہا کہ سندھ اس وقت پینے کے پانی کے شدید بحران سے دوچار ہے۔ اگست کا مہینہ قریب آ چکا ہے لیکن دریائے سندھ میں پانی نہ ہونے کے برابر ہے۔ سندھ ایک زرعی صوبہ ہے اور اس کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے۔ اگر پانی کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو فصلیں تباہ ہو جائیں گی، جس سے کسانوں اور ملکی معیشت کو بھاری نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ پنجاب جلال پور کینال کے ذریعے غیرقانونی طور پر سندھ کے پانی پر قبضہ کر رہا ہے، جبکہ آئینی ادارہ ارسا اپنی غیرجانبدار حیثیت برقرار رکھنے کے بجائے پنجاب کی حمایت کر رہا ہے۔
مقررین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ 1991ء کے آبی معاہدے کے مطابق سندھ کو اس کے حصے کا مکمل پانی فوری طور پر فراہم کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا، پنجاب جانے والی شاہراہیں بند کرنے سمیت بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔
ریلی کے اختتام پر شرکاء نے سندھ کے آبی حقوق کے حق میں اور جلال پور کینال کے خلاف بھرپور نعرے بازی بھی کی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں