ہارون اباد (نمائیدہ خصوصی) سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون اباد کے ممبرز کی چئیرمین ڈسٹرکٹ امن کمیٹی، معروف سیاسی سماجی
ہارون اباد (نمائیدہ خصوصی)
سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون اباد کے ممبرز کی چئیرمین ڈسٹرکٹ امن کمیٹی، معروف سیاسی سماجی ،فلاحی شخصیت ، بزنس مین، ٹاون پلانر اینڈڈویلپرز،وائٹل گروپ و ضیاء لیگ کے سینئر رہنما اور مینجنگ ڈائریکٹر باوجی ایسوسی ایٹس حاجی باو عطاء الرحمان سے خصوصی ملاقات
ملاقات کا مقصد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون اباد کی جانب سے حاجی باو عطاء الرحمان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرناتھا
اس موقع پر سیاسی وسماجی سلسلوں اور عمرہ کی سعادت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی
حاجی باو عطاء الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں اللہ پاک کا کروڑوں شکر اداکرتاہوں جس نے مجھے بار بار مکہ مکرمہ اور مدینہ شریف کی حاضری نصیب فرمائی یہ سرکار دوعالم (ص) کا خاص کرم ہے کہ مجھ جیسے ناچیز بندے کو اپنے در اقدس پر بلاتے ہیں اس سعادت کا میں جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے
سیاسی و فلاحی موضوع پر ایک سوال کے جواب میں حاجی باو عطاء الرحمان نے کہاکہ حاجی سعید احمد کی زیر نگرانی وائٹل گروپ کی جانب سے حلقہ کی عوام کیلئے جاری فلاحی سلسلے جن میں انکھوں اور ڈلیوری کے مفت اپریشن، فری میڈیسن، فری ڈائیلسز ،وائٹل دستر خوان پر مفت کھانا ،بچوں کے اسکول یونیفارم اور شہر کو دلکش بنانے کیلئے ٹف ٹائلز کی تنصیب اس بات کی واضع دلیل ہے کہ وائٹل گروپ سیاسی گروپ نہیں خدمت گروپ ہے
حاجی محمد یاسین مرحوم کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ حاجی محمدیاسین مرحوم نر ادمی تھے ،اعلی سیاسی بصیرت رکھنے والے سیاست دان اور غریبوں سے سچی ہمدردی رکھنے والے نہائت شفیق انسان تھے انہوں نے ہمیشہ غریبوں کی خدمت کے عملی نمونے ہیش کئے جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا بزنس کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوئے حاجی باو عطاء الرحمان نے کہاکہ کاروبار ہمیشہ نیک نیتی کیساتھ کرنا چاییے تاکہ اپ حلال روزی کما سکیں
انہوں نےکہاکہ ہمیں زندگی کے ہر شعبہ میں ایمانداری و دیانت داری کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے