August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد نے خدمت خلق اور

IMG-20260724-WA0161
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد
مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد نے خدمت خلق اور فلاح و بہبود سماج کے سلسلے میں انفرادیت کی حامل شخصیات حاجی محمد سعید اور ڈاکٹر طاری نذیر کی قابل تحسین کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے “خدمت خلق شب” کا شاندار اہتمام کیا
تفصیلات کے مطابق جب معزز مہمان ہال میں داخل ہوئے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا

ہارون آباد کی تاریخ میں اولین “پگ آف آنرز” سر پر پہنانے سجانے کے نہایت متفرد اپنی طرز کی اولین تکریم سے نوازا۔یہ انداز خراج عقیدت اس لئے پذیرائی اور احترام کے حوالے سے ایسا باکمال ،بے مثال درجہ اختیار کر گیا کہ حاجی محمد سعید کی وائٹل گروپ کے پلیٹ فارم سے خدمات خلق کا دائرہ کار مریضوں کے لیے فری ادویات کی ڈسپنسری، وائٹل فری دسترخوان، ہسپتال میں مختلف وارڈز کے قیام کا جاری سلسہ، ٹف ٹائلز سڑکات،فری یونیفارم پراجیکٹ سمیٹ لاتعداد فلاحی منصوبہ جات کا روز بروز مزید سے مزید تر کی گامزن نیٹ ورک کی مثالیں بلاشبہ ایک بزرگ مخیر ہستی کے انسانی خدمت کے جذبے کا اظہار ہیں۔ڈاکٹر طارق نذیر نے تین عشروں پر محیط طویل طبی کیریر میں عام طبقہ سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو سستے ترین علاج کا مشکل ترین کام اس قدر خوبی اور محبت، شفقت اور اخلاص سے کیا ہے کہ طبی پہلوؤں سے لفظ مسیحائی انہی شخصیت کا خاصہ دکھائی دیتا ہے۔ مرکزی انجمن تاجران کے رہنماؤں اور شرکاء تقریب نے اس موقع پر واضح کیا کہ ان دونوں شخصیات کے فلاحی کردار کو الفاظ یا کسی بھی ایوارڈ سے خراج عقیدت پیش کرنے کا حق ادا نہیں ہو سکتا کیونکہ انہوں نے تاریخ ہارون آباد میں ایسا رفیع الشان نقوش ثبت کیے ہیں جن کی سنہری کرنیں ہمیشہ فروزاں رہیں گی اور یہ “پگ آف آنرز” ایک ادنی سی کوشش ہے کہ وہ ہمارے علاقے کے سروں کا فخر اور وقار ہیں

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0