فیصل آباد۔۔۔۔۔ بزرگوں کی دیکھ بھال کرنا ھم سب کا فرض ھے۔ان
فیصل آباد۔۔۔۔۔
بزرگوں کی دیکھ بھال کرنا ھم سب کا فرض ھے۔ان خیالات کا اظہار المصطفی فاؤنڈیشن کے میڈیا ایڈوائزر تنویر بشیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کیا کہ ہفتہ کے روز اولڈ ایج ھوم غلام محمد آباد میں میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا اور مختلف ڈاکٹرز بزرگوں کا معائنہ کریں گے اور ادویات دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر چیرمین ڈاکٹر خالد حسین خصوصی شرکت کریں گے۔المصطفی فاؤنڈیشن یوتھ ونگ پنجاب کے کوارڈنیئٹر متین انصاری کیمپ کے انتظامات کو حتمی شکل دے رھے ھیں۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد حسین شہزاد شجرکاری کے سلسلے میں اولڈ ھوم میں پودا بھی لگاھیں گے۔بزرگوں کی منٹیلی صحت کے حوالے سے المصطفی فاؤنڈیشن کے تحت ڈاکٹر مریم شھزادی سائیکالوجسٹ کی زیرنگرانی ماہانہ سیشن بھی کیے جاتے ھیں۔