November 19, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نےڈی ایچ کیو

IMG-20260724-WA0117

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نےڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ڈاکٹر عمار حیدر اورڈیوٹی ڈاکٹر جوہرآباد سمیت نرسز سٹاف موجود تھا۔ڈپٹی کمشنرخوشاب کو ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال جوہرآبادڈاکٹر عمار حیدر اورڈیوٹی ڈاکٹرز نےہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرخوشاب نے ہسپتال کے شعبہ جات کا بھی دورہ کیا ۔ ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نےڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآبادمیں مریضوں کو فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا ۔ ڈپٹی کمشنرخوشاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فری میڈیسن ویژن کو ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔