November 19, 2026

یورپی یونین کے وفد اور محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کے درمیان اہم اجلاس۔

IMG-20260724-WA0119

یورپی یونین کے وفد اور محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کے درمیان اہم اجلاس۔

اس موقع پر یورپی یونین کے وفد نے محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے قیدیوں کی فلاح و بہبود اور اصلاح کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پشاور کے سرینا ہوٹل میں یورپی یونین کے وفد، جس کی قیادت محترمہ اونا کیلی (Ms. Ouna Kelly) کر رہی تھیں، کے ساتھ محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل، جناب ریحان گل خٹک کی ملاقات ہوئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر سیبسٹین لورین(Dr. Sebastian Lorien)، چیف ایگزیکٹو آفیسر شارپ پاکستان (SHARP)، جناب مدثر جاوید، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (جوڈیشل اینڈ سیکیورٹی) جناب امین شعیب، اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (فنانس اینڈ پلاننگ) جناب حشمت اللہ بھی شریک تھے۔انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات کے لیے یورپی یونین کی مسلسل تعاون کو سراہا۔ انہوں نے وفد کو محکمہ میں جاری اصلاحات سے بھی آگاہ کیا، جو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، جناب سہیل خان آفریدی، اور وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات، جناب افتخار اللہ جان، کی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔انسپکٹر جنرل نے وفد کو پریزنز اسٹاف ٹریننگ اکیڈمی، ہری پور میں جیل عملے کے لیے جاری پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ یورپی یونین کے وفد نے محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے قیدیوں کی فلاح و بہبود اور اصلاح کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ یورپی یونین، شارپ پاکستان (SHARP) کے ذریعے، محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید مضبوط بنائے گی تاکہ جاری اصلاحاتی عمل کو مزید مؤثر اور مستحکم بنایا جا سکے۔