10

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھاسے دیگر شہروں کے لیے بند کی جانے والی ٹرینوں کے اجراء کے

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھاسے دیگر شہروں کے لیے بند کی جانے والی ٹرینوں کے اجراء کے لیے رپورٹ طلب کر لی ہے اور انشاءاللہ جلد سرگودھا آ کر خود یہاں کے عوام کے لیے ٹرین کا افتتاح کروں گا ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے رکن قومی اسمبلی ارم حامد حمید اور سابق وزیر مملکت چوہدری حامد حامد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ وعدہ ہے کہ اپنے دور اقتدار میں سرگودھا سے کراچی اور ملتان کے علاوہ لاہور کی جو ٹرین بند ہے اس کے اجراء کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور اس کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔حنیف عباسی نے بتایا کہ انشاءاللہ میں سرگودھا آؤں گا اور چوہدری حامد حمید کے ہمراہ یہاں کے عوام کے لیے خود ٹرین کا افتتاح کروں گا۔ حنیف عباسی نے مزید کہا کہ محکمہ ریلوے نے مزید ریلوے کوچز اور انجن منگوائے ہیں جو جلد پاکستان پہنچ جائیں گے جس کے بعد نئی ٹرینوں کا اجراء کیا جائے گا میری ترجیح ہوگی کہ سرگودھا سے کراچی کے لیے بند کی جانے والی سپر ایکسپریس کو بحال کیا جائے۔ اس موقع پر ارم حامد حمید اور چوہدری حامد حمید نے بتایا کہ سرگودھا سے ایک وقت میں کبھی 26 ٹرینیں مختلف شہروں کے لیے رواں دواں تھیں جو بند کر دی گئی ہیں اب سرگودھا سے صرف پانچ ٹرینیں ہیں جو بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر انتہائی کم ہیں جس پر حنیف عباسی نے یقین دلایا کہ وہ ان کی تجاویز کی روشنی میں جو جو ٹرینیں ترجیحی بنیادوں پر بحال ہو سکتی ہیں انہیں بحال کیا جائے گا تاکہ اہل سرگودھا کو بہتر سفری سہولتیں میسر آ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں