پولیس ہیڈکوارٹر دیر بالا میں امن جرگہ، امن و استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار۔
دیر بالا میں پائیدار امن کے قیام میں عوام کا تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز
دیر بالا(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پولیس ہیڈکوارٹر دیر بالا میں ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت اہم امن جرگہ منعقد ہوا، جس میں ایس ڈی پی او سرکل دیر مشرف خان، ایس ایچ او تھانہ دیر سٹی عمران خان، دوبندو، جرجوڑے، نوئے کلے اور محمد امین کلے کے معزز مشران نے شرکت کی۔جرگے میں ضلع کی امن و امان کی صورتحال، عوامی تجاویز اور پولیس و عوام کے باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی پی او اسلم نواز نے کہا کہ دیر بالا میں پائیدار امن کے قیام میں عوام کا تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے، جبکہ علاقہ مشران نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے اور امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا۔جرگے کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، پائیدار امن اور شہداء کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔