*گوجرانوالہ میں دوسرے روز بھی بارش، گزشتہ روز مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے*
*گوجرانوالہ میں دوسرے روز بھی بارش، گزشتہ روز مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے*
گوجرانوالہ شہر میں آج دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
گوجرانوالہ میں مسلسل بارش کے باعث مختلف نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
گوجرانوالہ میں گزشتہ روز بارش سے مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے تھے۔