ھمارے منحوس ، مہنگے، طویل تھکا دینے والے، بے نتیجہ نظام عدل کے کالے منہ پہ طمانچہ، مظلوم خود انصاف لینے لگے۔
ھمارے منحوس ، مہنگے، طویل تھکا دینے والے، بے نتیجہ نظام عدل کے کالے منہ پہ طمانچہ، مظلوم خود انصاف لینے لگے۔
ماں نے جوان بیٹے کا بدلہ لے لیا: اپنا سب کچھ لٹا کر ننگے پیر پھرنے والی سیالکوٹ کی ماں کو قرار آگیا : انصاف نہ ملنے پر بیٹےکے قات۔ل کو اپنے ہاتھوں سے جہنم واصل کردیا ، تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے ایک نواحی گاؤں میں کچھ عرصہ قبل نعمان نامی شخص نے ایک 22 سالہ نوجوان تسلیم کو ق۔ت۔ل کیا تھا ، تسلیم کا والد پہلے ہی وفات پا چکا تھا اور یہ اپنی ماں کا واحد سہارا تھا ۔ بیوہ ماں پروین بی بی نے محنت مزدوری کرکے تسلیم کو پال پوس کر بڑا کیا جو آگے چل کر پروین کا سہارا بننا تھا مگر افسوس ظالموں نے یہ سہارا بھی چھین لیا ۔ بیٹا ق۔ت۔ل ہونے کے بعد پروین بی بی نے قسم کھائی جب تک بیٹے کے خون کا حساب نہیں ملتا نہ اچھا کھانا کھاؤنگی نہ اچھے کپڑے پہنوں گی اور نہ پیر میں جوتی ہوگی ، چنانچہ وہ کئی سال انہی حالات میں بیٹے کا مقدمہ لڑتی رہی ، ملزم گرفتار ہوا اسے سیشن کورٹ نے سز۔ائے موت سنا دی مگر بعد میں لاہور ہائیکورٹ نے گواہ ثبوت ناکافی قرار دے کر ملزم کو بری کردیا ، ملزم جیل سے رہا یوتے ہی بیرون ملک چلا گیا ، مظلوم ماں ننگے پیر علاقہ کی گلیوں میں روتی کرلاتی پھرتی رہی ،آخر اسکی آہیں سنی گئیں اور اسکے بیٹے کا ملزم ایک روز وطن واپس آگیا ، ماں کو جیسے ہی پتہ چلا اس نے ضروری تیاری کی اور مجرم کے گھر پہنچ گئی اسکی قسمت دروازہ کھولنے اسکا دشمن خود آیا اور پروین بی بی نے اسے گھر کی دہلیز پر ہی گو۔لی مار کر ڈھیر کردیا اور تھانے جا کر گرفتاری دے دی ۔