August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*کراچی: منگھوپیر روڈ سے بچے کے اغوا میں ملوث ملزمان گرفتار، والد کا دوست ملوث نکلا*

IMG-20260722-WA0248
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*کراچی: منگھوپیر روڈ سے بچے کے اغوا میں ملوث ملزمان گرفتار، والد کا دوست ملوث نکلا*

کراچی: منگھوپیر روڈ سے بچے کے اغوا میں ملوث تمام ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کا کا کہنا ہےکہ منگھوپیر روڈ سے بچے کے اغوا میں ملوث مرکزی ملزم سمیت تمام ملزمان کوگرفتارکیاگیاہے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایاکہ 2 سال کےاذان کے والد کا دوست مرکزی ملزم ہے اور بچے اغوا میں براہِ راست ملوث ہے جبکہ ملزم کی جانب سے اغوا کے بعد 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیاگیا تھا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم نےلالچ میں آکربرادر نسبتی اور دوست کے ہمراہ واردات کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کیا۔

واضح رہے منگھوپیر روڈ پر قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 2 سال کا اذان علی 18 جولائی کو اغوا ہوا تھا اور اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0