*پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 23 افراد جاں بحق*
*پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 23 افراد جاں بحق*
لاہور، پشاور: ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کا سپیل جاری ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث چھتیں، دیواریں گرنے اور سیلابی ریلوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، مختلف حادثات کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں، کئی گھر بھی متاثر ہوئے ہیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پنجاب میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں 9 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد میں 6 مرد، 6 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 4 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔