November 18, 2026

پاکستان ایئر فورس میں کمیشنڈ آفیسر کے طور پر شمولیت کے لیے آن لائن رجسٹریشن 22 جولائی سے 3 اگست تک جاری رہے گی

Screenshot_2026-07-21_102015.199

پاکستان ایئر فورس میں کمیشنڈ آفیسر کے طور پر شمولیت کے لیے آن لائن رجسٹریشن 22 جولائی سے 3 اگست تک جاری رہے گی

سکھر(بیورورپورٹ)پاکستان ایئر فورس (PAF) نے باصلاحیت، پرعزم نوجوانوں کے لیے کمیشنڈ آفیسر کے طور پر شمولیت کے مواقع کا اعلان کیا ہے۔ خواہشمند امیدوار 22 جولائی سے 3 اگست 2026 تک پاکستان ایئر فورس کی ویب سائٹ پر آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ پاکستان ایئر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق امیدوار پرمننٹ کمیشن میں جنرل ڈیوٹی پائلٹ (GD(P))، ایروناٹیکل انجینئرنگ، ایئر ڈیفنس، ایڈمن اینڈ اسپیشل ڈیوٹیز، لاجسٹکس جبکہ شارٹ سروس کمیشن (SSC/SPSSC) کے تحت ایجوکیشن، انجینئرنگ، اکاؤنٹس اور آئی ٹی برانچز میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ترجمان کے مطابق اہل امیدوار مقررہ مدت کے دوران www.joinpaf.gov.pk⁠� پر آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں۔