سکھر(بیورورپورٹ)ڈائریکٹر ہیلتھ سکھر ڈویژن، ڈاکٹر فرخ امتیاز بھنبھرو (ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر) نےاپنے
سکھر(بیورورپورٹ)ڈائریکٹر ہیلتھ سکھر ڈویژن، ڈاکٹر فرخ امتیاز بھنبھرو (ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر) نےاپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈبلیو ایچ او کے سب آفس میں ڈبلیو ایچ او کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر مختیار حسین بھیو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول (IPC) کے طریقۂ کار پر عملدرآمد، متعدی بیماریوں کی روک تھام اور ایچ آئی وی، ٹی بی اور ملیریا کے حوالے سے آگاہی و شعور اجاگر کرنے کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر مختیار حسین بھیونے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈایکٹر ہیلتھ سکھر ڈاکٹر فرخ بھنبھرو نےکہا کہ سکھر میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کو بہتر اور عملی طور پر کیا جائے گا حکام بالا کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت کی پالیسی اور وژن کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا ۔ اس سے قبل ڈائریکٹر ہیلتھ آفس سکھر میں ڈائریکٹر ہیلتھ سکھر ڈاکٹر فرخ بھنبھرو نے تعارفی اجلاس منعقد کیا اور تمام تر معلومات حاصل کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔