سکھر(بیورورپورٹ)قاسم آباد مارکیٹ میں قائم بسم اللہ مسجد کے باہر مین ہول کا ڈھکن غائب، حادثے کا
سکھر(بیورورپورٹ)قاسم آباد مارکیٹ میں قائم بسم اللہ مسجد کے باہر مین ہول کا ڈھکن غائب، حادثے کا خدشہ بڑھ گیا۔خبر کے مطابق سکھر کے تجارتی و کاروباری مرکز براج روڈ پر واقع قاسم مارکیٹ کی گلی میں قائم بسم اللہ مسجد کے مرکزی دروازے کے سامنے گٹر کے مین ہول کا ڈھکن کافی عرصے سے غائب ہونے کے باعث نمازیوں، راہگیروں، دکانداروں، بزرگ شہریوں اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آنے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق اس مسئلے کی کئی بار متعلقہ انتظامیہ، ٹی ایم سی حکام اور منتخب عوامی نمائندوں کو نشاندہی کی جا چکی ہے، تاہم تاحال کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ مسجد میں پانچ وقت کی نماز اور جمعہ کے اجتماعات کے دوران نمازیوں کی بڑی تعداد یہاں سے گزرتی ہے، جس کی وجہ سے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔دکاندارو۔ و نمازیوں نے اعلیٰ حکام، ٹی ایم سی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مین ہول پر فوری طور پر مضبوط ڈھکن نصب کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے ۔