سکھر(بیورورپورٹ)سنی رابطہ کمیٹی ڈویڑن سکھر کے زیر اہتمام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قائد سندھ
سکھر(بیورورپورٹ)سنی رابطہ کمیٹی ڈویڑن سکھر کے زیر اہتمام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قائد سندھ غازی سید محمد پریل شاہ بخاری صاحب حفظہ اللہ کے حکم پرخیرپور فاروق اعظم رضہ چوک شمس مسجد میں ایک اجلاس منعقد ہوا اور بعد ازیں ریلی نکالی گئی ،اجلاس کی صدارت اور ریلی کی قیادت قائد سندھ غازی سید محمد پریل شاہ بخاری کررہے تھے جبکہ دیگر رہنماﺅں میں قائد سکھر حافظ زمان ربانی و دیگر شامل تھے ، شرکاءاجلاس اور ریلی سے خطابات کرتے ہوئے مذکورہ رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی آڑ میں گستاخوں کو کھلی چھوٹ دینے والے اور اہلسنت کو دیوار سے لگانے کے مترادف ہے لہذا اعلیٰ اداروں سے درخواست ہے کہ اس بات کا نوٹس لیں اور بنارس کالونی خیرپور سے نکلنے والے 28 صفر المظفر کو امام الانبیاءخاتم المعصومین حضرت محمد مصطفی ﷺ اور حضرت سیدنا حسن المجتبی رضہ کے جعلی جنازے امن دشمن ملک دشمن(اسد اقبال زیدی) کے زیرے قیادت نکالے جاتے ہیں جس میں سنی مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے لہذا اس توہین آمیز جلوس اور خنجر بردار جلوس کی پرمنٹ کو ختم کیا جائے اور خیرپور میں بڑھنے والی بدامنی ختم کرکہ امن و امان بحال کیا جائے ، رہنماﺅں نے کہا کہ سٹی خیرپور میں مختلف مقامات پر قرآن مجید کی بے حرمتی کرکہ شہید اوراق گلیوں میں روڈ پر پھینکے گئے ہیں جوکہ قابل برداشت نہیں ہے ہم ڈسٹرکٹ پولیس انتظامیہ کی یقین دھانی پر کہ مسائل حل کرینگے اس یقین دہانی پر ڈی ،سی خیرپور آفیس کے سامنے ہونے والے دھرنے کو موخر کرتے ہیںاور بالا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نااہل، جانبدار، کرپشن کے بے تاج بادشاہ اور محرم الحرام کے آڑ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کروانے والے ڈی،سی ضلع خیرپور(الطاف چاچڑ)اور ڈی ڈی سی خیرپور الطاف چاچڑ کے کہنے پر اہلسنت کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے میونسپل کمیٹی خیرپور کے چیئرمین ڈاکٹر(یار محمد پھلپوٹو) کے خلاف موئثر کاروائی عمل میں لائے ، رہنماﺅں نے کہا کہ اگر مسائل حل نہیں کیئے گئے تو ان شاءاللہ 27 جولائی بروز پیر بعد نماز ظہر شمس مسجد فاروق اعظم رضہ چوک خیرپور میں(احتجاجی جلسہ) منعقد ہوگا اور بعد میں (احتجاجی ریلی)نکال کرکے ایس،ایس،پی آفیس کے سامنے (احتجاجی دھرنا)دیا جائے گاجس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکموں اور خیرپور انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔