September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر(بیورورپورٹ)روہڑی میں مبینہ طور پر بے روزگاری، غربت اور ذہنی پریشانی سے دلبرداشتہ

IMG-20260721-WA0268
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر(بیورورپورٹ)روہڑی میں مبینہ طور پر بے روزگاری، غربت اور ذہنی پریشانی سے دلبرداشتہ شخص نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔خبر کے مطابق روہڑی کے قریشی محلہ میں مبینہ طور پر بے روزگاری، غربت اور ذہنی پریشانی سے دلبرداشتہ ہو کر 50 سالہ محمد عامر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی جبکہ اہلِ خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا متوفی اپنے پیچھے ایک بیٹی، چار بیٹے اور دیگر سوگواران چھوڑ گئے ہیں۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ واقعے نے علاقے میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑاگئی ہے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0