August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر(بیورورپورٹ)سندھ ہائی کورٹ بینچ سکھر میں روہڑی شہر میں واقع حضرت فقیر قادر بخش بیدلؒ کے

IMG-20260721-WA0265(1)
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر(بیورورپورٹ)سندھ ہائی کورٹ بینچ سکھر میں روہڑی شہر میں واقع حضرت فقیر قادر بخش بیدلؒ کے مسافر خانے پر مبینہ قبضے سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت ہوئی، جس دوران ڈپٹی کمشنر سکھر اور ایس ایس پی سکھر کی عدم پیشی پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے مزید سماعت 28 جولائی تک ملتوی کر دی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بینچ سکھر میں حضرت فقیر قادر بخش بیدلؒ کے مسافر خانے پر مبینہ قبضے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس ذوالفقار علی سانگی اور جسٹس ارباب علی ایکڑو پر مشتمل آئینی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران درخواست گزار فقیر میاں عبداللہ قریشی، ایس ایچ او روہڑی اور دیگر متعلقہ فریقین عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو اپنے دلائل پیش کیے۔دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ڈپٹی کمشنر سکھر اور ایس ایس پی سکھر عدالتی حکم کے باوجود کیوں پیش نہیں ہوئے۔دونوں اعلیٰ سرکاری افسران کی غیر حاضری پر عدالت نے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر سکھر اور ایس ایس پی سکھر کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیے جائیں تاکہ عدالت کو معاملے سے متعلق وضاحت فراہم کی جا سکے۔بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ بینچ سکھر نے درخواست پر مزید سماعت 28 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے مذکورہ دونوں افسران کی لازمی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0