November 18, 2026

ہارون اباد (نمائیدہ خصوصی) موٹرسائیکل کی سواری ہرگھر کی ضرورت بن چکی ہے

IMG-20260721-WA0263

ہارون اباد (نمائیدہ خصوصی)
موٹرسائیکل کی سواری ہرگھر کی ضرورت بن چکی ہے مگر موٹر سائیکل کے استعمال میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل دینے سے گریز کریں اوور سپیڈ ،ون ویلنگ پر سختی سے نوٹس لیں اور خصوصا ہریشر ہارن کے استعمال سے مکمل اجتناب کریں کیونکہ وہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن کر اپکی اورلوگوں کی جان لے سکتاہے
اور اجکل تو پبلک ٹرانسپورٹ سروس کیلئے غیرقانونی طور پر چلنےوالے رکشوں پر بھی پریشر ہارن لگا کر انکا کھلے عام استعمال کیا جارہا ہے جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے جس کی روک تھام اشد ضروری ہے
عوام الناس کا کہناہے کہ
پریشر ہارن کااستعمال اخلاقی جرم اور قانون شکنی ہے لہذہ ہم ارباب اختیار سے نوٹس لینےکا مطالبہ کرتےہیں اور موٹر سائیکل و رکشہ چلانے والوں سےاپیل کرتے ہیں کہ اچھے شہری اور سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے گلی محلوں ،بازاروں اور روڈز پر موٹر سائیکل و رکشہ چلاتے وقت پریشر ہارن کے استعمال سے گریز کریں جو اپکی اور عوام الناس کی قیمتی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتا ہے