11

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس آفس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس آفس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس برگیڈیئر مظہر اقبال، ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے تقریب میں بطور مہمانِان خصوصی شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس (میجر ریٹائرڈ) عاطف الیاس لودھی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا، گلدستے پیش کیے جبکہ اہلکاروں نے سلامی دی۔ تقریب میں قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے فیتہ کاٹ کر پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس آفس کا افتتاح کیا۔ڈسٹرکٹ انچارج پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس (میجر ریٹائرڈ) عاطف الیاس لودھی نے مہمانوں کو آفس کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی پر بریفنگ دی ۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس برگیڈیئر مظہر اقبال نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنا اور منشیات فروش عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے، ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس عوام میں انسدادِ منشیات سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے بھرپور مہم چلائی جائے، ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس کی ہدایت ڈائریکٹر جنرل پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس نے شہریوں سے اپیل کی کہ منشیات سے متعلق کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع محکمہ کاؤنٹر نارکوٹکس کو دیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس اور ڈپٹی کمشنر خوشاب نے آفس میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، خوشحالی اور انسدادِ منشیات کی مہم کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں