August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) علماء ویلفیئر بورڈ سرگودھاکے زیر اہتمام مورخہ 25 جولائ بروزہفتہ بعداز

IMG-20260721-WA0197
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) علماء ویلفیئر بورڈ سرگودھاکے زیر اہتمام مورخہ 25 جولائ بروزہفتہ بعداز نماز عشاء جامع مسجد صدیق اکبر بلاک وائی نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا میں ماہانہ درس قرآن کا انعقاد کیا جائے گا ۔ میزبان پروگرام علامہ قاری محمد منیر شاہد القادری نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ممتاز علماےء کرام ڈاکٹر محمد نور الحسن ضیاء اور قاری اشفاق الرحمان سیالوی درس قرآن دیں گے ۔ اس بابرکت محفل پاک میں تلاوت قرآن مجید فرقان حمید کی سعادت قاری محمد اشفاق چشتی حاصل کریں گے جبکہ سرور کائنات، فخر موجودات، سیدنا حضرت محمد مصطفی ا ،احمد مجتبی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہاءے عقیدت معروف نعت خواں قاری محمد عثمان نقشبندی پیش کریں گے ۔ علامہ قاری محمد منیر شاہد القادری کے مطابق اس روحانی، وجدانی اور لاثانی محفل پاک میں مقامی علمائے کرام بھی فضیلت قرآن مجید فرقان حمید پر روشنی ڈالیں گے ۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0