نوابشاہ(بیورورپورٹ)سی ای او حیسکو کے احکامات حیسکو دوڑ کے بدعنوان اہلکاروں نے ہوا میں اڑا
نوابشاہ(بیورورپورٹ)سی ای او حیسکو کے احکامات حیسکو دوڑ کے بدعنوان اہلکاروں نے ہوا میں اڑا دیئے،زیرو لوڈشیڈنگ کے احکامات کے باوجود لوڈشیڈنگ،حیسکو دوڑ کے بدعنوان لائن مینوں نے نہ سدھرنے کی قسم کھالی،شہری پریشان،تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو فیض اللہ ڈاہری نے کچھ عرصہ قبل دوڑ شہر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دوڑ سٹی کے فیڈر کو لوڈشیڈنگ فری کرنے کا اعلان کیا تھا،اور سٹی کے فیڈر میں زیرو لوڈشیڈنگ کے حوالے سے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط بھی کئے گئے تھے،مگر چند روز گزرجانے کے بعدحیسکو دوڑ کے بعض بدعنوان اہلکاروں نے اپنی ناجائز کمائی بند ہوتے دیکھ کر غیرقانونی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا،جس پر شہریوں کی بڑھتی ہوئی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ نے حیسکو کے حکام سے رابطہ کیا،جس پر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم ہوگیا،مگر گذشتہ چند روز سے حیسکو سب ڈویژن دوڑ کی جانب سے تین تا چار گھنٹے روزانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق حیسکو سب ڈویژن دوڑ کے بعض لائن مین اپنے گھروں پر چوری کی بجلی استعمال کررہے ہیں،جبکہ شہر میں 25سے30ہزار روپے ماہانہ کے عوض بجلی کے غیرقانونی کنکشن دیئے گئے ہیں،جبکہ لائن پار کے مختلف علاقوں میں پانچ سے دس ہزار روپے کے عوض بجلی چوری کے کنکشن دیئے گئے ہیں،اور بجلی چوری کے یونٹ کم استعمال ہوں اس لئے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،عوامی حلقوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو فیض اللہ ڈاہری سے حیسکو سب ڈویژن دوڑ کے بدعنوان اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے