قصور
میلے میں فائرنگ، خواجہ سرا تلسی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا گیا
قصور کے تھانہ کھڈیاں خاص کی حدود میں واقع نواحی گاؤں نول میں سالانہ میلے کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ اور ایک خواجہ سرا کے اغوا کے واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا
ذرائع کے مطابق میلے کی تقریبات جاری تھیں کہ اچانک مسلح افراد موقع پر پہنچے اور ہوائی فائرنگ شروع کر دی، جس سے میلے میں بھگدڑ مچ گئی اور شہری جان بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگنے لگے
عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کے دوران تلسی نامی خواجہ سرا کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا، زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور نامعلوم سمت فرار ہو گئے
واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ کھڈیاں خاص پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور مغوی کی بازیابی کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دیں
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں
دوسری جانب خواجہ سرا برادری نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے تلسی کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے