11

رپو ٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ پریس ریلیز دفاعِ پاکستان وینگ کے چیئرمین سید سعید حسین

رپو ٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
پریس ریلیز

دفاعِ پاکستان وینگ کے چیئرمین سید سعید حسین شاہ الطاف شیرازی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، تنظیم سازی، یومِ آزادی کی تقریبات اور قومی سلامتی کے امور پر مشاورت

دفاعِ پاکستان وینگ کے چیئرمین سیدسعید حسین شاہ الطاف شیرازی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور، تنظیم سازی کو مزید مؤثر اور فعال بنانے، 14 اگست یومِ آزادی پاکستان کی تقریبات کے انعقاد، قومی یکجہتی کے فروغ اور ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے آغاز میں وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شہدائے پاکستان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اجلاس میں تنظیم کے عہدیداران، جس میں لیڈیزوینگ صدر میڈیم زوره جاکھرو صدرعبدلمنان ترین بابواڪبربلوچ احسان ڀٽي گلزاراحمداراکین اور دیگر شرکاء نے شرکت کی اور تنظیم کی آئندہ سرگرمیوں، عوامی رابطہ مہم، قومی یکجہتی اور یومِ آزادی کی تقریبات کو بھرپور انداز میں منانے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔

اجلاس میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، جہاں شرکاء نے واضح کیا کہ دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قانونی ذمہ داریوں کی انجام دہی کی حمایت کی جاتی ہے، اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں امن، استحکام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کی جانے والی قانونی کارروائیوں کی مکمل تائید کی جائے گی۔

اس موقع پر دفاعِ پاکستان کے چیئرمین سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، جس کی حفاظت، استحکام اور ترقی ہم سب کی قومی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ہمیں اتحاد، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت کرنی چاہیے۔ 14 اگست صرف جشنِ آزادی منانے کا دن نہیں بلکہ شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو یاد کرنے، قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور نئی نسل میں وطن سے محبت کے جذبے کو بیدار کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور ریاست مخالف عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کیے جانے والے اقدامات ملک کے امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں، اور دفاعِ پاکستان وینگ ہر ایسے اقدام کی حمایت کرتا ہے جو آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پاکستان کے امن، سلامتی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ دفاعِ پاکستانوینگ ہر سطح پر قومی مفاد، اتحاد اور عوامی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں