16

ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ترقی یافتہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ترقی یافتہ اور خوشحال پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں کے افسران نے جاری سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع بھر میں مجموعی طور پر 39 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے، جن میں 10 نئی جبکہ 29 جاری سکیمیں شامل ہیں۔ ان منصوبوں میں روڈز، پبلک بلڈنگز، لوکل گورنمنٹ، واٹر سپلائی و سینیٹیشن اور ایریگیشن سے متعلق متعدد ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں، جن پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔اجلاس میں ضلع بھر میں جاری بیوٹیفکیشن سکیموں، سیپ-7، سیپ-8، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، مثالی گاو¿ں، ماڈل بازاروں اور شوگر کین سکیموں کی پیش رفت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ منصوبوں کی تکمیل کی رفتار، معیار اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ ٹائم لائن کے مطابق اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو بروقت ان کے ثمرات میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اس لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ جاری رکھی جائے، درپیش رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے اور تمام ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو بہتر شہری سہولیات اور ترقی کے ثمرات فراہم کیے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں