سرگودھا (راجہ نورالٰہی عاطف سے) حکومت پنجاب نے ایس ایس پی آپریشنز لاہور توقیر محمد نعیم کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سرگودھا تعینات کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سابق ڈی پی او سرگودھا صہیب اشرف کو سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کیونکہ وہ سینئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ توقیر محمد نعیم اس سے قبل بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب اپنی ذمہ داریاں انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دے چکے ہیں۔ اپنے دورِ تعیناتی میں انہوں نے جرائم کے خاتمے، عوامی خدمت، قانون کی بالادستی اور معاشرتی اصلاح و فلاح کے لیے نمایاں اقدامات کیے، جنہیں عوامی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں بے حد سراہا گیا۔
توقیر محمد نعیم ایک باصلاحیت، دبنگ، فرض شناس اور انصاف پسند پولیس افسر کے طور پر شہرت رکھتے ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عوام دوست رویے اور مؤثر قیادت کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ وہ سرگودھا میں بھی امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
ان کی سرگودھا میں تعیناتی پر مختلف سماجی، عوامی اور صحافتی حلقوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں ضلع سرگودھا میں پولیسنگ کا نظام مزید بہتر اور عوام دوست بنے گا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]