بھکر (راجہ نورالہی عاطف سے) یاسر اقبال نے بطور سینیئر زراعت آفیسر بھکر کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ، عوامی، سماجی تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں سمیت کسان تنظیموں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ یاسر اقبال کی طرف سے بطور سینیئر زراعت آفیسر چارج لینے کے موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع بھکرسید کاظم حسین شاہ، ذراعت آفیسر دلے والا محمد شاہد اور محکمہ زراعت توسیع ضلع بھکر کا دیگر سٹاف بھی موجود تھا ۔ اس موقع پر محکمہ زراعت ضلع بھکر کے آفیسرز اور دیگر سٹاف کی طرف سے یا سر اقبال کو ان کی سروس پروموشن پر دلی مبارکباد دی گئی اور ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا ۔ سینیئر زراعت آفیسر بھکر یاسر اقبال نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بتدریج بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ انشاءاللہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کسانوں کی بھرپور طریقے سے رہنمائی کی جائے گی اور انہیں ان وسائل سے مستفید کیا جائے گا ۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ ان کے فیلڈ سٹاف سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے وطن عزیز میں سبز انقلاب لانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]