12

میرپورخاص (شاھد میمن) ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

میرپورخاص (شاھد میمن) ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔
نظریاتی کارکنان متحد اور حالات سے باخبر ہیں۔
26جوالائی بروز اتوار چیئرمین خالد مقبول صدیقی کا میرپورخاص میں فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔
میرپورخاص کے کارکنان و عوام نے ماضی میں بھی ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف سازشوں کو مسترد کیا۔
آئندہ بھی تمام سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔شہداء کی لازوال قربانیوں کو نہیں بھولے۔
حق پرستانہ جدوجہد میں شہداء کا لہو شامل ہے جسے ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
چیئرمین خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں سیاسی و نظریاتی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان ملک کے غریب و متوسط طبقہ کی واحد نمائندہ جماعت ہے جسے کرہ ارض کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔
تمام تر سازشیں اور منفی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں، سازشی عناصر کا انجام نوشتہ دیوار ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم، ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارجز آفاق احمد خان، سلیم میمن و دیگر کاذمہ داران کے اجلاس سے خطاب۔
میرپورخاص۔۔۔20جولائی 2026
ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم، ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارجز آفاق احمد خان، سلیم میمن اور دیگر نے ڈسٹرکٹ آفس میں منعقدہ ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف ہر سازش کو باہمی اتحاد سے ناکام بنا دیں گے۔ نظریاتی کارکنان متحد اور حالات سے باخبر ہیں۔26جولائی بروز اتوار چیئرمین خالد مقبول صدیقی کا میرپورخاص میں فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔ میرپورخاص کے کارکنان و عوام نے ماضی میں بھی ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف سازشوں کو مسترد کیا۔ آئندہ بھی تمام سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو نہیں بھولے، حق پرستانہ جدوجہد میں شہداء کا لہو شامل ہے جسے ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ چیئرمین خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں سیاسی و نظریاتی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان ملک کے غریب و متوسط طبقہ کی واحد نمائندہ جماعت ہے جسے کرہ ارض کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔ تمام تر سازشیں اور منفی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں، سازشی عناصر کا انجام نوشتہ دیوار ہے۔ اس موقع پر تمام یوسیز، شعبہ خواتین، ایلڈرز ونگ سمیت دیگر تمام شعبہ جات کے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں