جیکب آباد (نامه نگار) تحصیل ٹھل میں میونسپل انتظامیہ کی مبینہ غفلت ایک اور معصوم جان نگل گئی, تحصیل ٹھل کے علاقے شہید اللہ بخش سومرو کالونی کے رہائشی گمشدہ بچے منصب برڑو کی لاش علاقے کے کھلے نالے سے برآمد ہوئی۔
معصوم کی لاش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا، اہلِ خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ ورثا اور علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں موجود کھلے نالے مسلسل موت کے کنویں بن چکے ہیں، مگر میونسپل انتظامیہ نے آج تک انہیں ڈھانپنے یا حفاظتی اقدامات کرنے کی زحمت نہیں کی۔ ورثا نے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی اور شہر بھر کے کھلے نالوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]