خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی عوام دوست اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈی سی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کی درخواستیں اور مسائل خود سنے اور ان کے فوری اور مؤثر حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک کرم الٰہی بندیال اور سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی (پاکستان مسلم لیگ ن) سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہری اور درخواست گزار بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور شہری بلاجھجک اپنے مسائل اور شکایات پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور مسائل کے حل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سن رہی ہے تاکہ عوام کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والی درخواستوں پر کیے گئے اقدامات کی عملدرآمد رپورٹ مقررہ وقت میں پیش کی جائے۔
ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت حکومتِ پنجاب کا بنیادی نصب العین ہے اور تمام سرکاری محکمے اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، شفافیت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری امور میں غفلت، سستی یا کوتاہی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہوگی اور عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔
فیصل آباد۔۔۔۔۔ آؤ ںزرگوں کی محتاجی دور کریں مہم کے سلسلے میں سفید موتیا کا فری آئی کیمپ بلال کلینک روضہ پارک
قصور میلے میں فائرنگ، خواجہ سرا تلسی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا گیا
*دعا کی قبولیت کے اہم اور آزمودہ اصول درج ذیل ہیں*
اعترافِ محنت کی روشن روایت خصوصی تحریر: راجہ نورالٰہی عاطف
اعترافِ محنت کی روشن روایت خصوصی تحریر: راجہ نورالٰہی عاطف