November 18, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انیشی ایٹوز پر عملدرآمد، ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کی تمام محکموں کے سربراہان کے ساتھ اہم اجلاس

IMG-20260720-WA0267

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انیشی ایٹوز پر عملدرآمد، ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کی تمام محکموں کے سربراہان کے ساتھ اہم اجلاس

ہارون آباد (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بہاول نگر سید محمد عباس شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انیشی ایٹوز، کلیدی کارکردگی کے اشاریوں (KPIs) اور عوامی فلاحی منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے ضلع کے تمام محکموں کے سربراہان کا ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت جاری ترقیاتی، فلاحی اور عوامی سہولیات سے متعلق اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہر محکمے کی کارکردگی، اہداف، درپیش مسائل اور ان کے حل کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تمام انیشی ایٹوز حکومت کی اولین ترجیح ہیں، جن میں صفائی ستھرائی، سیوریج کی بہتری، صاف پانی کی فراہمی، صحت، تعلیم، عوامی شکایات کے فوری ازالے، مہنگائی کنٹرول، پرائس چیکنگ، انسداد تجاوزات، شجرکاری، خوبصورت اور صاف شہر، سرکاری اداروں میں بہتر سروس ڈیلیوری اور عوام کو بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی شامل ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے مقرر کردہ KPIs کی روزانہ کی بنیاد پر باریک بینی سے مانیٹرنگ کی جائے گی اور کسی بھی محکمے کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام افسران اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری، محنت اور جذبے کے ساتھ ادا کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، نکاسی آب کے مسائل فوری حل کیے جائیں، سرکاری دفاتر میں آنے والے شہریوں کو باعزت اور بروقت سہولیات فراہم کی جائیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاحی پروگراموں کے ثمرات ہر شہری تک پہنچانے کے لیے تمام محکمے مربوط انداز میں کام کریں۔