ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کے انتظامی اقدامات، دفتری امور میں بہتری کے لیے اہم فیصلے
ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کے انتظامی اقدامات، دفتری امور میں بہتری کے لیے اہم فیصلے
ہارون آباد (حافظ ثاقب) ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ نے ضلعی انتظامیہ کے دفتری امور کو مزید مؤثر، منظم اور عوام دوست بنانے کے لیے اہم انتظامی اقدامات کی منظوری دے دی۔ اس سلسلے میں مختلف برانچوں میں تعینات رجسٹری کلرکس اور اہلکاروں کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے گئے تاکہ ملازمین کو مختلف برانچوں میں کام کرنے کا تجربہ حاصل ہو اور دفتری نظام کو مزید فعال بنایا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام افسران اور اہلکار اپنی نئی ذمہ داریاں پوری دیانتداری، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف برانچوں میں تجربہ حاصل کرنے سے ملازمین کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، جبکہ دفتری امور میں شفافیت، تیزی اور بہتر کوآرڈینیشن کو فروغ ملے گا۔
ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ میں میرٹ، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو سرکاری دفاتر میں بروقت اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔