November 18, 2026

روھڑی نماہندہ سلیمان ملک روھڑی دعا ان لاین ۔جوز سکھر: نصیر آباد کے رہائشی ریٹائرڈ استاد کمال الدین ڈیہو، ان کے بیٹے شاہد حسین اور بیٹی شاہین نے سکھر

Screenshot_2026-07-18_134508.272

روھڑی نماہندہ سلیمان ملک

روھڑی دعا ان لاین ۔جوز
سکھر: نصیر آباد کے رہائشی ریٹائرڈ استاد کمال الدین ڈیہو، ان کے بیٹے شاہد حسین اور بیٹی شاہین نے سکھر نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جائیداد کے تنازع پر ان کے بھائی زاہد حسین، ظہیر احمد، زوہیب احمد اور وسیم احمد نے ان پر مبینہ حملہ کیا۔
شاہد حسین کا کہنا تھا کہ گزشتہ شام مبینہ تشدد کے دوران انہیں اور ان کی بہن شاہین کو تیز دھار آلے سے زخمی کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سائٹ ایریا تھانے میں شکایت درج کرانے کے باوجود پولیس نے صرف این سی درج کی اور ملزمان کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی۔ ان کا مزید الزام تھا کہ پولیس بااثر افراد کے دباؤ میں خاموش ہے، جس کے باعث ان کے خاندان کو جان کا خطرہ لاحق ہے۔
ریٹائرڈ استاد کمال الدین ڈیہو نے کہا کہ ان کے مذکورہ بیٹوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں اور وہ ان کی جائیداد اور پنشن پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ شاہین نے بھی الزام عائد کیا کہ ان کے چچاؤں نے ان اور ان کے والد پر تشدد کیا۔
متاثرہ خاندان نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کی جائیں، ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور انہیں فوری انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔