November 18, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کی محرران کے ساتھ اہم میٹنگ،

IMG-20260720-WA0255

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کی محرران کے ساتھ اہم میٹنگ، تھانہ جات کے ریکارڈ کی تکمیل اور آئی ٹی اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران نے اپنے آفس میں ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کے محرران کے ساتھ ایک اہم اور تفصیلی میٹنگ کی۔ میٹنگ کا بنیادی مقصد تھانوں کے دفتری ریکارڈ کی سو فیصد تکمیل، آئی ٹی سسٹمز کی اپ گریڈیشن اور پبلک ڈیلنگ کو مزید بہتر بنانا تھا۔ ڈی یی او نے تمام محرران کو تھانہ جات کا ریکارڈ فوری مکمل کرنے کا حکم دیا۔ تھانوں کے مال خانوں میں موجود مال مقدمہ کا ریکارڈ درست رکھنے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او کی جانب سے محرران کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ تھانے آنے والے شہریوں اور سائلین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ ڈی پی او محمد عمران نے واضح کیا کہ محرران تھانے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لیے دفتری امور اور ریکارڈ کی تکمیل میں کسی قسم کی سستی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ تھانہ سطح پر میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا اور ان کی قانونی داد رسی کرنا ہر پولیس اہلکار کا فرض ہے۔ انہوں نے محرران کو تھانوں کی صفائی ستھرائی اور سرکاری املاک کی حفاظت پر بھی خصوصی توجہ دینے کی تاکید کی۔
ترجمان پولیس بہاولنگر