September 4, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) میانوالی کے قابل فخر سپوت ناصر اقبال ایسوسی ایٹ پروفیسر کا ایک

IMG-20260719-WA0111
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) میانوالی کے قابل فخر سپوت ناصر اقبال ایسوسی ایٹ پروفیسر کا ایک اور اعزاز، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج میانوالی کی طرف سے حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ کی عطائیگی ، عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ واضح رہے کہ ایسوسی ایٹ پروفیسر آف انگلش ناصر اقبال
صدر شعبہ انگلش کے طور پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج میانوالی کے لیے بھرپور طریقے سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ بہترین تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ادارہ ہذا کے پرنسپل
پروفیسر منظور حسین اعوان کی طرف سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ناصر اقبال کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر ناصر اقبال نے اس عزت افزائی پر پرنسپل پروفیسر منظور حسین اعوان کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کی طرف سے بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ کا جو مجھے اعزاز عطا کیا گیا ہے اس سے میری بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے انشاءاللہ حسب سابق نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرنے میں ہرگز کوئی دقیقہ فر و گزاشت نہیں کروں گا ۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0