September 3, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) قائدِ عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

Screenshot_2026-07-18_134508.272
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) قائدِ عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (QUEST) نواب شاہ نے اپنے مرحوم ملازم کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کی صاحبزادی کی چار سالہ تعلیمی فیس معاف کر دی۔

تفصیلات کے مطابق قائدِ عوام یونیورسٹی کے پبلک ریلیشنز سیکشن میں گریڈ 16 کے اسسٹنٹ مرحوم قربان علی بھگیو کے انتقال کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سمون کی ہدایت پر رجسٹرار نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت تعلیمی سال 2026 کی نئی بیچ میں داخلہ لینے والی مرحوم کی صاحبزادی کی چار سالہ مکمل تعلیمی فیس معاف کر دی گئی ہے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سمون نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ مرحوم قربان علی بھگیو کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ادارے کی خدمت ایمانداری، وقار، فرض شناسی اور بھرپور لگن کے ساتھ انجام دی، جنہیں یونیورسٹی ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیک نیتی، انسانی ہمدردی اور مرحوم کی خدمات کے اعتراف میں ان کی صاحبزادی، جس نے حال ہی میں 2026 کی بیچ میں داخلہ لیا ہے، کی چار سالہ مکمل تعلیمی فیس معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مرحوم کے خاندان کو عملی طور پر سہارا فراہم کیا جا سکے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0