خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس سینیٹر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب ڈاکٹر غوث
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس سینیٹر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے مسلم لیگ ن ہاوس جوہرآباد میں ملنے والے وفود سے ملاقات کی اور کشمیر الیکشن بارے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے آءے ہوءے لوگوں نے ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کو اپنے اپنے علاقائ مسائل سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے عوامی وفود کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے ۔ ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا کہ ضلع خوشاب کی عوام کے لیے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔ اس موقع پر عوامی وفود نے صدر پاکستان مسلم لیگ نون ضلع خوشاب و ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کو بے لوث عوامی خدمت پر زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا ۔